اور سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱۶/۴۴ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوئی اللہ جلشانہ آپ کی دلی مراد پوری کرے آمین۔ کچھ تھوڑا عطر کیوڑہ یا جو اس سے بھی عمدہ معلوم ہو یہ آپ کی مرضی پر موقوف ہے بمقام لدھیانہ محلہ صوفیاں پاس میر عباس شاہ علی ارسال فرمادیں کہ یہ عاجز دس روز تک لودہانہ میں رہنا چاہتا ہے تکلیف دینے کو دل نہیں چاہتا مگر چونکہ آپ نے دوستانہ طور پر بلا تکلف لکھا ہے اس آپ کی اخوت اورمحبت سے تحریر کیا گیا اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے اورکل یہ عاجز لودہانہ کی طرف روانہ ہو جائے گاپتہ یہی لکھا جائے محلہ صوفیان پاس میر عباس علی شاہ صاحب زیادہ خیریت ہے اورجب تک آپ جی پور میں تشریف رکھیں ضرور کبھی کبھی اپنی خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۲؍اکتوبر ۸۷ء ۱۷/۴۵از عاجز عابد باللہ الصمد غلام احمد۔ بخدمت اخویم مخدومی و مکرم مجی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ تعالیٰ السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، اس جگہ بفضلہ تعالیٰ ہرایک طرح سے خیریت ہے خداوند کریم آں محب مخلص کو خوش رکھے عنایت نامہ جس وقت آیا دوسرے روز