اور جس کے اخلاص وایثار اور قربانی کایہ ثمر اس دنیا میںہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بعد آپ کے خلیفہ اوّل منتخب ہوئے اور حضرت منشی احمد جان رضی اللہ عنہ کی نواسی کویہ شرف ہوا کہ ایک خلیفہ کی بیٹی اور ایک خلیفہ کی اہلیہ ہوں۔ میںسمجھتا ہوںکہ اس قدر تعارفی نوٹ کافی ہے تفصیل انشاء اللہ کتاب تعارف میں آئے گی جس کی پہلی جلد اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اس سال شائع ہوگی۔اب میں ان کے نام کے مکتوبات درج کرتاہوں۔وباللہ التوفیق ۔ حضرت منشی احمد جان رضی اللہ عنہ کے نام (۱) مخدومی مکرمی اخو یم منشی احمد جان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد ہذاآں مخدوم کے دونوںعنایت نامہ مع اشتہار پہنچ گئے جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء۔ خدا وندکریم آپ صاحبوںکی کوشش میںبرکت ڈالے اور آپ کووہ اَجر بخشے جو آپ کے خیال سے باہر ہو۔ آںمخدوم نے جوکچھ اس عاجز کی اپنی نسبت لکھا ہے وہ عاجز کے دل میں ہے۔ مشت خاک کی کیا حقیقت ہے کہ کچھ دعوے کرے یازبان پر لاوے ۔لیکن اگر خداوند کریم نے چاہا اور توفیق بخشی توحضرت احدیت میںعاجزانہ دعا کروں گا۔آپ اپنے کام میںجہاں تک ممکن ہو سرگرمی سے متوجہ ہوں۔ کیونکہ ایسی محبت مستحق ہوتی ہے اور حصہ چہارم کے صفحہ ۵۱۹