غرض کچھ مختصر حال منشی احمد جان صاحب مرحوم کایہ ہے اور لڑکی کابھائی صاحبزادہ افتخار احمد صاحب بھی نوجوان صالح ہے ۔جواپنے والد مرحوم کے ساتھ حج بھی کرآئے ہیں۔ حضرت منشی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ کی فراست مومنانہ نے بہت پہلے دیکھ لیاتھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام خداتعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود بن کر معبوث ہوں گے چنانچہ انہوں نے جو اعنان براہین احمدیہ کی اعانت کے لئے شائع کیا اس میںلکھا ہے ۔ تم مسیحا بنو خدا کے لئے اگرچہ وہ اعلان بیعت سے پہلے فوت ہو گئے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ان مبا یعین میںشریک قرار دیا اور ان کے اخلاق و عقیدت کو انعام میںداخل فرمایا ۔حضرت منشی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنی اولاد اور مریدوںکو قبول سلسلہ کی وصیت فرمائی اور خدا کے فضل وکرم سے آپ کاسارا خاندان سلسلہ احمدیہ میں شریک اور صدق ووفا کے اعلیٰ مقام پر ہے اور حضرت موصوف کی صاحبزادی صغریٰ بیگم صاحبہ کو یہ شرف حاصل ہواکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ لصلوٰۃ والسلام کی تحریک سے اس جلیل القدر انسان کے نکاح میں آئیں جس کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ۔ چہ خوش بودے اگرہرایک زامت نوردین بودے ہمیں بودے اگر ہردل از پُر نور الیقین بودے