۱۱/۳۹ مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہٰ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک بڑی بھاری بحث مولوی نذیر حسین صاحب سے پیش ہے اگر آپ اس بحث پر تین چار روز تک پہنچ سکیں تو عین خوشی سے و تمنا ہے مگر آنے میں توقف نہیں چاہئے آپ کے آنے سے بہت مدد ملے گی۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۱؍ اکتوبر ۹۱ء از مقام دہلی بازار بلیماران کوٹھی نواب لوہارڈ۔ ۱۲/۴۰ مخدومی مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ نزدیک دستارہدیہ آں مخدوم پہنچا حقیقت میں یہ عمامہ نہایت عمدہ و خوبصورت ہے جو آپ کی دلی محبت کا جوش اس سے مترشح ہے اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آمین اور اب یہ عاجز شاید ہفتہ عشرہ تک اس جگہ ٹھہرے گا زیادہ نہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہاز ہوشیار پور۹؍ مارچ ۸۶ء ۱۳/۴۱ مخدومی مکرمی اخویم سلمہٰ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ (…) پہنچ گئے اپنی محبت برادرانہ سے اس عاجز کی تائید میں بہت کوشش کر رہے ہیںاور خلوص او رمحبت کے آثار بارش کی طرح آپ کے وجود سے ظہور میں جاتی ہیں اللہ جلشانہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۴؍ جون ۱۴/۴۲ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہٰ تعالیٰ