جوتہ کی نوک تک آتا ہے کل لمبائی جوتہ کی یہی ہے۔ افسوس کہ اشتہار موجود نہیں۔ انشاء اللہ اگر مل گئے تو روانہ کر دوں گا۔ زیادہ خیریت والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۰/۳۸ مکرمی محبی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ قادیان میں مجھ کو ملا مجھے یقین ہے کہ آپ اس نواح میں اشاعت حق کے لئے بڑی سرگرمی سے سعی کرتے ہوں گے لیکن مترتب اثر وقت پر موقوف ہے آپ نے جو انسپکٹر کے نام جنید میں کتاب روانہ کرائی تھی بڑی کراہت کے ساتھ کتاب لینے سے انکار کر گیا اور کتاب واپس آئی آیندہ اگر آپ سے کوئی شخص خریداری کتاب کا شوق ظاہر کرے تو اوّل خوب آزما لینا چاہئے کہ آیا فی الواقع سچے دل سے خریدنے کے لئے مستعد ہے یا صرف لاف و گذاف کے طور پر بات کرتا ہے وجہ یہ ہے کہ آج کل لوگوں کے دلوں میں سخت کینہ پید اہو رہا ہے اور بجائے اخلاص کے بعض وعداوت میں ترقی کررہے ہیں آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے دیکھئے کب میسر آتی ہے امید کہ تادم ملاقات اپنی خیرو عافیت سے مطمئن و مسرور الوقت فرماتے رہیں زیادہ خیریت ہے۔ والسلام راقم خاکسار غلام احمداز قادیان ضلع گورداسپور ۲۶؍ نومبر ۹۱ء