یاد دہانی بعد عجز التماس ہے کہ حضور دعا فرمادیں کہ سری حضور دام اقبالہ، یعنی مہاراجہ صاحب بہادر کے دل میں نرمی پیدا ہو اور وہ صاحب بہادر کی دلجوئی کر دیں۔ اتنے میں صاحب خوش ہو جائیں گے اور کام بد ستور بنا رہے گا۔ صاحب بہادر کی میم حضور کی خدمت میں بعد عجز دعا کے لئے التماس کرتی ہے۔ خود حاضر ہونے کو تیار ہیں۔ مگر حالات موجودہ اجازت نہیں دیتے۔ بعد میں وہ اس معاملہ میں کوشش کریں گے۔ حضور کے جواب کا منتظر۔ عاجز غلام بندہ عبدالمجید نائب مہتمم ۱۲/۲۸ برادرم مکرم خان صاحب السلام علیکم۔ حضور جب آپ کے واسطے دعا میں مشفول ہیں تو تمام مشکلات خود ہی حل ہو جائیں گے۔ آپ کے مضطر بانہ خط پڑھ کر عاجز نے دعا کی ہے۔ مگر حضور کی دعا کے بعد کسی دعا کی ضرورت نہیں۔ مگر حصول ثواب کے واسطے اور آپ کی تکلیف کو محسوس کر کے محبت دلی سے بے اخیتار دعا ہوتی ہے۔ اپنے حال سے روزانہ اطلاع کیا کریں۔ تازہ الہام ظفر کم اللہ ظفر اً بیناً۔ خادم محمد صادق عفی اللہ عنہ، ۱۳/۲۹ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی اخویم عبدالمجید خاں سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ، آپ کا خط پہنچا میں انشاء اللہ پھر دعا کروں گا۔ خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے اسی طرح