بار بار یاد دلاتے رہیں تا دعا کا سلسلہ جاری رہے باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ،
۹ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء
۱۴/ ۳۰ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ،
آپ کا خط ملا۔ باباعث علالت طبع میں جلد تر جواب نہیں لکھ سکا۔ آپ کے (پڑھا نہیں گیا) سے بہت رنج ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور نعم البدل عطا فرمائے دنیا کی بنا انہیں عموم پر ہے اور ہر ایک مصیبت کو ثواب بھی خدا تعالیٰ کا کرم و رحم ہے آپ کے بھائی بخیریت و عافیت پہنچ گئے ہیں۔ بخدمت منشی عبدا لرحمن صاحب السلام علیکم باقی سب طرف سے خیریت ہے۔
والسلام
مرزا غلام احمد
۱۰ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء
(نوٹ) مزید مکتوبات اگر میسر آئے بطور ضمیمہ درج ہوں گے۔
(عرفانی کبیر)