بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم از کپور تھلہ ۲۰؍ مارچ ۱۸۰۷ء ۸/۲۴ جناب عالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور ! عاجز کئی ایک عرلضیہ جات خدمت بابرکت میں گزارش کر چکا ہے۔ مگر اس وقت تک کوئی جواب غلام کو نہیں ملا۔ اس صورت میں طبیعت بے قراری ہو جاتی ہے اس لئے بار بار تکلیف دی جاتی ہے۔ یہاں پلینگ بڑی سخت ہے۔ حضور ہمارے لئے دعا فرما دیں۔ باد گاہ الٰہی میں مخص حضور کے تعلق کو جتا جتا کر دعا کی جاتی ہے ورنہ ہماری روحانی حالت بہت گندی ہے۔ حضور کے جواب کامنتظر۔ عبدالمجید خاں حضور کا خادم ۸/۲۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جواب لکھ دیں کہ خط آپ کے پہنچتے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو مع تمام عزیزوں کے طاعون سے محفوظ رکھے۔ والسلام برادرم السلام علیکم۔ بشارت نامہ ارسال خدمت ہے۔ خدا تعالیٰ کا فضل آپ کے ساتھ ہو۔ خادم۔ محمد صادق