جاتا ہوں کل سے بارش شروع ہے ۱۳؍ تاریخ انشاء اللہ گورداس پور پہنچ جائو ں گا اور خیریت ہے عبدالمجید خاں وغیرہ سب کو
السلام علیکم
خاکسار
فضل الرحمن از قادیان
(نوٹ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام والسلام کے مکتوبات درج کئے جاتے ہیں۔ عرفانی کبیر)
۲/۱۸ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔نحمدو، ونصلی
محبی اخویم میاں عبدالمجید خاں صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، چاول اور آم مرسلہ آپ کے پہنچ گئے جزاکم اللہ خیرا۔ ایک گھوڑی نہایت عہدہ نسل کی دہنی کھیپ کے علاقے کی ہے۔ عمدہ قد کی اور خوب چالاک اورساری خوبیاں اس کے اندر ہیں اور عمر کی جوان بچھڑی۔ یعنی نوجوان۔ صرف یہ بات ہے کہ ذرا ڈرتی ہے اور ہمارے بچے کمزور ہیں۔ میں خود اندیشہ کرتا ہوں کہ اس چالاک گھوڑی پر سواری ان کے مناسب نہیں اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی پاس شدہ ہے اور اس پر ای۔آئی کاکمپنی کاداغ دیا ہوا ہے۔ صرف یہ باعث خوف و ڈر اس کے میر ایہ ارادہ ہے کہ اس کے عوض کوئی اور گھوڑی اصیل جو ڈرتی نہ ہو اور ناخن نہ لیتی ہو اور ہد لگام نہ ہوا اور چک گیر نہ ہو۔ چال بہت صاف بغیر ٹھوکر کے ہو خرید لی جائے اور میرے خیال میں آپ اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں اور آپ کا اختیار ہے کہ اس جگہ اور گھوڑی بدلا کر بھیج دیں یااس کو بیچ کر اور گھوڑی عمدہ خرید کر بھیج دیں اور ضرور توجہ کرکے اس کام کو انجام دیں۔ نہایت تاکید ہے