منشی عبد المجید خاں صاحب افسر بگیخانہ مقرر ہوئے اور بالاخر ترقی کرتے کرتے وہ ڈسڑکٹ مجسڑیٹ ہوئے اور اسی عہدہ سے پنشن پائی۔ خان صاحب عبدالمجید صاحب اپنے اخلاص وارادت میں اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر ہیں اور اس سلسلہ کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہنا اپنی سعادت اور خوش قسمتی یقین کرتے ہیں اللہم زدفزد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خطوط سے پہلے میں ایک مکتوب مکرمی مفتی فضل الرحمن صاحب مرحوم کا درج کرتا ہوں اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نشان کا ایک شاہد ہے۔
(عرفانی کبیر )
۱/۱۷ مفتی صاحب کا خط حضرت منشیٰ روڑیخاں ؓ کے نام
مکرمی منشی صاحب۔ السلام علیکم۔ خاکسار کل ۲ بجے یہاں پہنچا حضور علیہ السلام سے غرض کیا گیا فرمایا مجھے ۲ ؍ جنوری کوایسی حالت طاری ہوئی جیسے کوئی نہایت عزیز مر جاتا ہے ساتھ ہی الہام ہوا۔
اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا
اطلاعاً عرض ہے دعا کے واسطے کہا گیا حضور کوبہت سخت رنج ہوا ہے۔ میرے بعد میرے والد صاحب کی دوتاریں آئی تھیں اس لئے آج بہیرو