خان صاحب عبدالمجید خاں صاحب کے نام تعارفی نوٹ خان صاحب عبدا لمجید خاں صاحب ریٹائرڈ ڈسرکٹ مجسٹریٹ کپور تھلہ حضرت منشی محمد خاں صاحب رضی اللہ عنہ کے فرزند اکبر میں حضرت منشی محمد خاں صاحب کپورتھلہ کی جماعت کے ان مثاق میں سے تھے جواپنی عقیدت واخلاص اورحضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ محبت و ایثار میں بہت بلند درجہ رکھتے ہیں۔ منشی محمد خان صاحب کا ذکر میں پہلے اس گشتی مکتوب میں کر آیا ہوں جوبشیر اوّل کی وفات پر حضرت نے لکھا تھا اورتفصیلی تذکرہ کتاب تعارف میں ا نشاء اللہ مزید آئے گا۔ منشی محمدخان صاحب افسر بگیخانہ کپور تھلہ تھے جب ان کی وفات ہوئی۔ اس جگہ کے لئے کپور تھلہ کے کئی شخص امیدوار تھے اور حالت یہ تھی کہ حضرت منشی محمد خاں صاحب کی علالت کی طوالت کے باعث حساب کتاب بھی نا مکمل تھا، اور مختلف قسم کے خطرات در پیش تھے مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو بذریعہ وحی بتا دیا تھا کہ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا چنانچہ