فیک مادۃ فاروقیہ اس میں کیا شبہہ ہے کہ حضرت بجائے خود بھی فاروق ہی تھے۔ لیکن اس وحی میں یہ ہے کہ تجھ میں فاروقی مادہ ہے اور اس کا ظہور آپ کی صبلی اولاد میں سے ایک اولوالعزم مولود کے ذریعہ ہونے والا تھا ،جو زبان وحی میں فضل عمر کہلایا۔ بہر حال حضرت منشی ظفر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ وہ اس عہد کے فاروق کو دیکھیں گے اور یہ خواب اسی سال کا ہے جب کہ وہ مولود بشر موعود عالم وجود میں آچکا تھا یعنی ۱۸۸۹ء۔ پس میرے ذو ق میں اس خواب کی تعبیر واقعات کے رنگ میں نمایاں ہے اور میں حضرت ظفر کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے ا س عہد مبارک کو پا لیا اور حضرت فضلِ عمر کو دیکھ لیا۔ (عرفانی کبیر )