(فقر کا مفہوم) میر ی دانست میں فکر کے یہ معنی ہیں کہ اعمال کی ضرورت ہے نہ نسبت کی۔ یہ پوچھا جائے گا کہ کیا کام کیا۔ یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ کس کا بیٹا ہے۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کس طرح ہو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے مناسبت و پیروی و محبت اور پھر کثرت درود شریف شرط ہے یہ باتیں بالعرض حاصل ہو جاتیں ہیں۔ خدا تعالیٰ کے راضی ہو جانے کے بعد اور با آسانی یہ امور طے ہوجاتے ہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد قادیان۱۱؍۱۸۸۹ء نوٹ۔: ا س مکتوب میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی ایک رویا کا ذکر بھی حضرت نے فرمایا جس میں انہوں نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا اور حضرت نے اس کی تعبیر عام بھی فرما دی ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ حقیقی تعبیر ہے۔ لیکن میں اپنے ذوق پر اس کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس میں حضرت منشی صاحب کو قبل از وقت بشارت دی تھی کہ وہ اس عصر سعادت کے فاروق فضل ِ عمر کو دیکھ لیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں ایک یہ بھی ہے کہ :۔