۱/۱۶ بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدو نصلے علی رسول الکریم
از عاجز عاید باللہ الصمد غلام احمد باخویم مکرم منشی ظفر احمد صاحب بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، عنایت نامہ آپ کا پہنچا حرف حرف اس کاپڑھا گیا ا ور آپ کے لئے دعا کی گئی۔
قبض اور بے ذوقی میں کیا کرنا چاہئے
قبض او ر بے مزگی اور بے ذوقی کی حالت میں مجاہدات شافہ بجا لا کر اپنے مولا کو خوش کرنا چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ وہ مجاہد ہ جس کے حصول کے لئے قرآن شریف میں ارشادو ترغیب ہے اور جو مورد کشود کاہے۔
وہ مشرط بے ذوقی و بے حضوری ہے۔
مجاہدہ حقیقی
اور اگر کوئی عمل ذوق اور بسط اور حضور اور لذت سے کیا جائے اس کو مجاہد نہیں کہہ سکتے اور اس پر کوئی ثواب مترتب ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ خود ایک لذت اور نعیم ہے اورتغم اور تلذو کے کاموں سے