(۲) حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے نام
تعارفی نوٹ
حضرت منشی احمد صاحب رضی اللہ عنہ میری تحقیقات میں کپور تھلہ کی جماعت کے آدم ہیں عین عنفوان شباب میں انہوں نے براہین احمدیہ کو پڑھا او راس سے نور سے حصہ لیا۔ ان کا تاریخی نام انظار حسین تھا۔ وہ ضلع مظفر نگر (یو۔پی) کے اصل باشندے تھے اور ایک شریف معزز اور عالم خاندان کے فرد تھے۔ خاندان میں شرافت کے علاوہ دینداری کا ہمیشہ چرچا رہا اس لئے کہ یہ خاندان عرصہ دراز سے خاندان مغلیہ کے عہد میں مسلمان ہوچکا تھا اور اس عہد کی تاریخوں میں اس خاندان کے تذکرے آتے ہیں۔ یہ قانون گو کہلاتے تھے۔ قرآن کریم کے حفظ کرنے کابھی شوق اس خاندان میں پایا جاتا ہے چنانچہ خود منشی صاحب کے والد صاحب۔ دادا صاحب۔ پردادا صاحب۔
سب حافظ قرآن تھے مگر خدا تعالیٰ نے حضرت منشی صاحب کو قرآن کریم کے حقایق و معارف کے ایک چشمہ جاریہ پر لا کر کھڑا کر دیا اور سیراب ہو گئے اور دوسروں کو سیراب کرتے رہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام