جزاکم اللہ۔ اب عنقریب انشاء اللہ رسالہ وافع الوسادس بھی شائع ہو جائے گا میں یقینا کہتا ہوں کہ آپ کی خواب نہایت عمدہ ہے منشی ظفر احمد صاحب موجو د تھے اس سے مراد انشاء اللہ ظفر ہے۔ یعنی فتح آپ کو ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد۴؍ جنوری ۱۸۹۲ء ۲/۱۰ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔نحمدہ،و نصلی محبی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آپ کی علالت کی خبر سن کر تفکر ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کامل عطا فرمائے۔ نہایت آرزو ہے کہ آپ ۲۷ ؍ دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں تشریف لائیں۔ اگر آٹھ نو روز تک صحت کامل ہو جائیں تو آپ آسکتے ہیں امید ہے کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں مرض کی حالت میں قصر نماز کرنہیں چاہئے البتہ اگر طاقت کھڑے ہونے کی نہ ہوتو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔ والسلام ۱۹؍ دسمبر ۱۸۹۲ء ۳/۱۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ، و نصلی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، آپ کاعنایت نامہ پہنچا۔ ڈیڑھ میل تک شہر میں اپنے گائو ں سے آنا بخیر حرج کے متصور نہیں چونکہ گائوں میں مسجد ہے اگر شہر کے نزدیک بھی ہے تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتاہے۔ کسی حدیث صحیح میں