(۱)حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور کے نام حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب اور حضرت منشی ظفر احمد صاحب دو قالب دیک جان تھے حضرت منشی صاحب کے بزگوار حاجی ولی اللہ صاحب براہین احمدیہ کے خریدار تھے اور ان ایام میں خوش عقیدت بھی تھے ان کی کتاب براہین احمدیہ نے حضرت ظفر المظفر (حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ منشی ظفر احمد صاحب کو اسی نام سے عام گفتگو میں پکارا کرتے تھے) کو کھینچا اور پھر یہ دونوں بزرگ حضرت اقدس میں ہو کر۔ ایک ہی باپ کے توام بیٹے ہوگئے حاجی پور ان ہی صاحب کا آباد کیا ہو ا گائوں تھا جہاں کے رئیس منشی صاحب مغفور تھے (عرفانی کبیر) ۱/۹ مشفقی مجی اخویم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، محبت نامہ پہنچ کر آپ کے ترودات کا حال دریافت کر کے بہت غم ہوا۔ دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو تمام ترودات سے مخلصی عطا فرمائے۔ آپ نے بہت ثواب کا کام کیا کہ دس رسالے مفت تقسیم کئے۔