ظاہر کی گئی تھی تو میں نے اس جواب کے خط کوپڑھ کر ان کے لئے دعا کی اور مجھ کو الہام ہوا کہ کچھ عرصے کے لئے یہ روک اُٹھا دی جائے گی اور ان کو اس غم سے نجات دے دی جائے گی۔ یہ الہام ان کو اسی خط میںلکھ کر بھیجا گیا تھا جو زیادہ تر تعجب کاموجب ہوا چنانچہ وہ الہام جلد تر پورا ہوا اور تھوڑے دنوںکے بعد ان کی منڈی بہت عمدہ طور پر بارونق ہوگئی اور روک اُٹھ گئی۔ اس نشان میںدو نشان ظاہر ہوئے۔ اوّل قبل ا ز وقت اطلاع دینا کہ ایسا واقعہ پیش آنے والا ہے۔ دوئم قبولیت دعا سے اطلاع ہونا کہ منڈی پھر بارونق ہو جائے گی۔ ۱ ؎