سے رجوع کیا پیشتر اس کے کہ نواب صاحب کی طرف سے میرے پاس کوئی خط اس خاص امر کے لئے دعا کے بارے میںآتا میںنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر پائی کہ ا س مضمون کا خط نواب موصوف کی طرف آ ئے گا چنانچہ میں نے اس واقعہ کی خبر اپنے خط کے ذریعے سے نواب محمد علی خان مرحوم کو قبل از وقت دے دی اور ایسا اتفاق ہوا کہ اس طرف سے تو میر اخط روانہ ہوا اور اسی دن ان کی طرف سے اسی مضمون کاخط میری طرف روانہ ہوگیا جو میںنے خواب میںدیکھا تھا جس کی روانگی کی میں نے اسی وقت ان کوخبر دے دی تھی کہ گویا ایک ہاتھ سے وہی خط میرا ان کومل گیا جس میںاس روانہ شدہ چٹھی کا مع مضمون اس کا ذکر تھا……تو نواب محمد علی خان خط کوپڑھ کرایک عالم سکتہ میںآگئے اور تعجب کیا کہ یہ راز کاخط جس کومیں نے ابھی ڈاک میں روانہ کیا کیونکہ اس کاحا ل ظاہر کیا گیا اس علمِ غیب نے امن کے ایمان کو بہت قوت دی چنانچہ انہوںنے بارہا مجھے بتلایا کہ اس خط سے خدا پر میرا ایمان بہت بڑھ گیا اُس خط کو وہ ہمیشہ اپنی کتاب جیبی میں بطور تبرک رکھا کرتے تھے ایک مرتبہ انہوںنے خلیفہ محمد حسین کو بھی جو وزیر اعظم پٹیالہ تھے بڑی تعجب سے وہ خط دکھایا اور موت سے ایک دن پہلے پھر اس خط کو مجھے دکھلایا کہ میںنے اپنی جیبی کتاب میںرکھ لیا تھا اور اس نشان کے ساتھ دوسرا نشان یہ ہے کہ جب عالمِ کشف میں ان کادوسرا خط مجھ کو ملا جس میںبہت بے قراری