کچھ روپیہ نہیںآتا۔ مناسب ہے کہ آں مخدوم تاکید ی طور پر ان کویاد دلائیں ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد ؐ از قادیان
۱۱ ؍مئی ۱۸۸۴ء
(نوٹ ) اس مکتوب میںجس لڑکے کاذکر آپ نے فرمایاہے وہ حضرت مرزا سلطان احمد ؐ صاحب رضی اللہ عنہ آپ کے سب سے بڑے بیٹے تھے ان ایام میںوہ نائب تحصیلدار تھے۔ اس مکتوب میںآپ نے دعا قبولیت کے لئے یہ بھی ایک گُر بنایا ہے کہ تعلقات اور ربط ایک ایسی چیز ہے جس کا قبولیت دعا سے بہت گہر اتعلق ہے نواب علی محمد خان مرحوم اس خط کو اپنی نوٹ بک میںرکھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت اور آپ کے مقام قرب کے اظہار کے لئے ہر اس شخص کو دکھاتے تھے جن سے وہ حضرت اقدس کاذکرکرتے تھے وہ آپ کی دلائل صداقت میںاپنے اس ذاتی نشان کا ذکر فرماتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نشان کا ذکر اپنی کتاب نزول المسیح کے نشان نمبر ۹۳ میںکیاہے۔ اس کو میں یہاںاس لئے درج کررہاہوں کہ تا پراپنے وامے کاا یمان بُراہے اور جس روک کے اٹھائے جانے کا ذکر ہے۔ مکتوب نمبر ۲ میںاس کے متعلق صاف ذکرموجود ہے ۔
علی محمد خان صاحب نواب جہجر نے لدھیانہ میں ایک غلہ منڈی بنائی تھی کسی شخص کی شرارت کے سبب ان کی منڈی بے رونق ہوگئی اور بہت نقصان ہونے لگا تب انہوں نے دعا کے لئے میری طرف