آپ کے نام اور آپ کے منی آرڈر اور آپ کے خط اور آپ کے مضمون خط اور آپ کے مافی الضمیر سے مطلع فرمایا اس بات پر دلیل ہے کہ حضرت ارحم الرحمین کی آپ کے حال پر رحمت شامل ہے۔ فالحمدللّٰہ علیٰ ذلک آںمخدوم کے لئے یہ عاجز دعا کرے گا اور آپ کادلی اعتقاد اور ربط بھی قائم مقام دعا کاہی ہو رہاہے اور دلی دعا اور ربط کوخاص مدعا میںبہت دخل ہے اور جس سے دلی ربط اور توجہ ہو اگر چہ اس کے حق میںکسی وقت دعا نہ کرے ۔ تب بھی اثر ہوجاتاہے مجھ کویاد ہے اور شائد عرصہ تین ماہ یا کچھ کم وبیش ہوا ہے کہ اس عاجز کے فرزند نے ایک خط لکھ کرمجھ کو بھیجا کہ جو میںنے امتحان تحصیلداری کا دیا ہے اس کی نسبت دعاکریںکہ پاس ہو جائے اور بہت کچھ انکساری اور تذلل ظاہر کیاکہ ضروری دعا کریں مجھ کو وہ خط پڑھ کر بجائے دعا کے غصہ آیا کہ اس عاجز نے وہ خط پڑھتے ہی تمام تر نفرت اور کراہت چاک کردیا اور دل میںکہا کہ دنیوی غرض اپنے مالک کے پیش کروں۔ اس خط کے چاک کرتے ہی الہام ہوا ’’پاس ہوجائے گا ‘‘ وہ عجب الہام بھی اکثر لوگوںکوبتایاگیا ۔چنانچہ وہ لڑکاپاس ہوگیا۔فالحمدللّٰہ ۔سو خداوند کریم کی عالیشان صادر ہوتی ہے تو قبول ہوجاتی ہے اور ربط محبت واعتقاد کرنا ان معاملات میںبہت کچھ دخل ہے صاحب محبت اور ارادت کے بہت سے ایسے آفاق اور مکروبات باباعث عین محبت دور کئے جاتے ہیںکہ اس کی اس کوخبر نہیںہوتی۔ نواب صاحب مالیر روئلہ کا جب تک