السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ قبل اس کے ایک عریضہ مع ایک پارسل بذریعہ ڈاک مورخہ ۲۳؍ رمضان المبارک کے روز خدمت عالی میں ارسال کیا تھا یقین ہے کہ پہنچا ہو گا۔ آج روز اس عریضہ کے ساتھ مبلغ دس روپیہ کا نوٹ ارسال خدمت ہے۔ غالباً یہ عیدالفطر کے روز پہنچے گا۔ یہ تحفہ عید قبول فرماویں اور دعا سے یاد شاد فرماویں۔ آپ کا خاکسارخادم اسماعیل آدم ازبمبئی ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء دس روپیہ پہنچ گئے ۔ والسلام غلام احمد مخدومی السلام علیکم:۔ اتفاقاً پرانے کاغذات میں سے نکلا ہے جس پر حضرت صاحب کے دست ِمبارک سے لکھا ہوا ہے اس واسطے ارسال خدمت ہے والسلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر ۱۷/۲۱۷ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیز ی اخویم …اسمٰعیل آدم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا محبت اور اخلاص کا تحفہ جو آپ نے برخودار محمود احمد کی شادی کے تقریب پر بھیجا ہے یعنی ایک ٹوپی اور ایک اوڑھنی پہنچ گیا میں آپ کے اس محبانہ تحفہ کا شکر کرتا ہوں او رآپ کے حق میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو