مکتوب نمبر ۱۴/۲۱۴
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ پہلے آپ کے خط کا جواب لکھ چکا ہوں او رنوٹ دس …کے پہنچنے کی بھی اطلاع دے چکا ہوں آپ کے تجارتی کام میں تشویش ہونا میرے لئے باعث تفکر ہے خد اتعالیٰ غیب سے آپ کے لئے کوئی سامان میسر کرے اورکا م میں رونق بخشے آمین۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ دوسرا خط بھی پہنچ گیا۔ باقی سب خیریت ہے۔
والسلام
غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۵/۲۱۵
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا اخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ دس … روپیہ مجھ کو ملا۔ خدا تعالیٰ آپ کو آپ کے ……خدمات کا دست بدسدت بدلہ دے آمین۔ درحقیقت تجارت کے امور میں ہر جگہ یہی ہوا چل رہی ہے مگر اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ اس ہوا کو بدلہ دے۔ آمین انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے دعا کرتارہوں گا ہمیشہ اپنے حالات ابتلاآت سے مطلع فرماتے رہیں۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۶/۲۱۶
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
عیدالفطر مبارک باد
جناب مرشد نا و مولانا حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود ایدکم اللہ بنصر۔