میں ہے آپ ایک مدت تک مجھے یاد دلاتے رہیں میں انشاء اللہ القدیر دعا کرتا رہوں گا باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۱/۲۱۱
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کاخط مشتعل عزاء پر سے عزیز مرحوم مبارک احمد معہ مبلغ دس روپیہ کے نوٹ پہنچا خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے میں ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا باقی سب طرح سے خیریت ہے
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
۵؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء
مکتوب نمبر ۱۲/۲۱۲
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
آپ کا عنایت نامہ معہ مبلغ دس روپیہ کے پہنچا جزاکم اللہ خیر الجزا میں انشاء اللہ آپ کے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا خد اتعالیٰ آپ کو کسادت روز گار سے بچا وے۔ آمین یہ آپ کے اخلاص کا نشان ہے کہ باوجود یہ کہ کاروبار تجارت کی ویسی حالت نہیں جیسا کہ آپ لکھتے ہیں تب بھی سلسلہ کے لئے آپ کی طرف سے برابر مدد پہنچتی ہے خدا تعالیٰ آپ کے کاروبار تمام آسان کر دے اور مشکلات سے نجات بخشے
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۲۰؍ ۱۹۰۸ء
مکتوب نمبر ۱۳/۲۱۳ ۳؍مئی ۱۹۰۷ء