آپ خط لکھ دیں کیونکہ اس وقت میں بیمار ہوں اور خط میں لکھ دیں کہ تار پہنچ گئی تھی دعا کی گئی تھی اور اب خط بھی پہنچ گیا اور دس روپیہ بھی پہنچ گئے ہیں دعا کی جاتی ہے اور واپسی صحت سے اطلاع بخشیں یہی خط میری طرف سے ڈاک میں روانہ کردیں اپنے ہاتھ سے لکھ دیں او رمیری طرف سے لکھ دیں کہ آج بخار سے میں خود نہیں لکھ سکا۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۵/۲۰۹
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا محبت نامہ پہنچا الحمد للہ والمنہ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے لخت جگر کو طاعون کے صدمہ سے بچا لیا۔ درحقیقت یہ نئی زندگی ہے۔ خدا تعالیٰ نے آپ پر بہت ہی رحم کیا کہ اس مہک مرض میں بچا لیا۔ اس خط میں ایک نوٹ مبلغ دس…روپیہ پہنچا۔ جزاکم اللہ خیرا بخرا۔ باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح خیروعافیت ہے۔
والسلام۔
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۰/۲۱۰ ۱۲؍ فروری ۱۹۰۰ء
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آج آپ کا محبت نامہ مبلغ دس روپے میرے پاس پہنچا خدا تعالیٰ آپ کا بہت بہت جزائے خیر بخشے آمین ثم آمین۔ تجارت کی رونق او ربے رونقی اور امور کی طرح خدا تعالیٰ کے اخیتار میں ہے یہ سب اس ملک کی شامت اعمال