بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے میں یہ خط بمبئی میں بھیجتا ہوں امید ہے انشاء اللہ العزیز اس خط کے پہنچنے تک آپ بخیروعافیت بمبئی میں پہنچ گئے ہوں گے خدا تعالیٰ آفات سے محفوظ رکھے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۷/۲۰۷ ۱؍ دسمبر ۱۹۰۷ء بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آج کی تاریخ آپ کا محبت نامہ مع مبلغ دس روپیہ … مجھ کو ملا خد اتعالیٰ آپ کو تمام خدمتوں کی جزائے خیر بخشے آمین۔ ا س طرف بھی قحط پڑ گیا ہے یہ تمام انسانوں کی شامت اعمال ہیں آگے طاعون کے دن بھی قریب آتے جاتے ہیں معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے ایک پیش گوئی میں خد ا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آئندہ سال اسی طرح ہمیشہ خیرو عافیت سے مطلع فرماتے رہیں گے۔ والسلام مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۸/۲۰۸ حضرت اقدس :۔ اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:۔ سیٹھ اسمٰعیل آدم کا لڑکا پلیگ سے بیمار ہے اور انہوں نے دعا کے واسطے لکھا ہے۔ (محمد صادق) السلام علیکم:۔ میرے نام بھی کل خط آیا تھا اور نیز دس روپیہ آئے تھے کہ اب یہ نسبت سابق اچھا ہے اور کل تار آئی تھی۔ میری طرف