کرنے کے لایق تھے غرباء مستحقین کو تقسیم کر دئیے۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے آمین اور جو خاص ہمارے گھر کے لئے آپ کا تحفہ تھا اس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو اس کا بدلہ دے آمین۔ باقی بفضل تعالیٰ تا دم حال سب طرح سے خیریت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی مع اہل و عیال خیریت اور امن اور اماں سے رکھے اور بلائوں سے بچا وے آمین ثم آمین والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عنہ تعالیٰ از قادیان مکتوب نمبر ۵/۲۰۵ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیزی اخویم سیٹھ اسماعیل آدم صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا محبت آور اخلاص کا تمغہ جو آپ نے برخودار محمود احمد بشیر کی شادی کی تقریب پر بھیجا ہے۔ یعنی ایک ٹوپی اور ایک اوڑھنی پہنچ گیا۔ میں آپ کا اس محبانہ تحفہ کا شکر کرتا ہوں اور آپ کے حق میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین او ردنیا میں اس کا اجر بخشے آمین۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۳؍ اکتوبر ۱۹۰۷ء مکتوب نمبر ۶/۲۰۶ ۲۱؍ اکتوبر ۱۹۰۷ء بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کااخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ دو روپے پہنچا جزاکم اللہ خیرا۔ خدا تعالیٰ یہ نئی شادی آپ کے لئے مبارک کرے اور اس میں آپ کا صدمہ اور غم بھلا دے آمین۔