رہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۲/۲۰۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آج کی ڈاک میں مبلغ پندرہ … مرسلہ آپ کے مجھ کو عین اس وقت پہنچے جب کہ سالانہ جلسہ آخری سال میں ضرورت تھی۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان تمام خدمات کی جزائے خیر بخشی آمین باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے۔ گاہے گاہے اپنی خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۲۵؍ دسمبر ۱۹۰۴ مکتوب نمبر ۳/۲۰۳ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا میں نے پہلے خط کا جواب بھیج دیا تھا۔ شاید ڈاک میں گم ہو گیا ہو میں انشاء اللہ دعا کروں گا۔ پہلے بھی دعا کی تھی۔ منی آرڈر نہیں پہنچا غالباً کل تک پہنچ جائے گا باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد قادیان ۳؍ اگست ۱۹۰۷ء مکتوب نمبر ۴/۲۰۴ ۲۲؍ دسمبر ۱۹۰۷ء بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کے پرچہ جات کا پارسل پہنچا۔ جزاکم اللہ خیرا آمین اس وقت وہ تمام پرچہ جات جو تقسیم