احباب بمبئی کے نام حضرت سیٹھ اسماعیل آدم سلمہ اللہ تعالیٰ کے نام تعارفی نوٹ بمبئی کو اپنی تجارتی اور سیاسی حثیت ہے جو اہمیت حاصل ہے وہ ظاہر ہے بمبئی گویا باب عالم ہے جن کو بمبئی کو دیکھنے کا کبھی موقع ملا ہے وہ وہاں کی مصروف زندگی کو دیکھ کر یہ خیال نہیں کر سکتا کہ یہاں کے رہنے والوں کو مذہب کے متعلق سوچنے کا بھی وقت مل سکتا ہے۔ بمبئی ایک بین الاقوامی شہر بن گیا ہے ہندوستان کے اس سب سے بڑے شہر میں احمدیت کی بنیاد ۱۸۹۲ء میں رکھی گئی اور سب سے پہلے بابا زین الدین ابراہیم جو ایک کپڑے کی مل کی انجینئر تھے