یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی ہے اور خوش نصیب وہ ہے جس کی ایسی موت ہو۔ ایک دفعہ عزیز مرحوم کی زندگی میں بکثرت اس کی شفا کے لئے دعا کی۔ تب خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ہے گویا وہ چاند کے ٹکڑے اکھٹے کر کے بنائی گئی ہے اور ایک شخص ایوب بیگ کو اس سڑک پر لیجا رہا ہے اور وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے اور نہایت خوش اور چمکیلی سڑک ہے۔ گویا زمین پر چاند بچھایا گیا ہے۔
میںنے یہ خوا ب اپنی جماعت میں بیان کی اور تکلف کے طور پر یہ سمجھا کہ یہ صحت کی طرف اشارہ ہے۔ لیکن دل نہیں مانتا تھا کہ اس خواب کی تعبیر صحت ہو۔ سو اب اس خواب کی تعبیر ظہور میں آئی اناَّ للہ واناَّالیہ رَاجِعُون میری طرف سے اپنے والد صاحب کو بھی عزم پرسی کا پیغام پہنچا دیں خدا تعالیٰ نے جو چاہا ہو گیا۔ اب صبر درضاء درکار ہے رب اغفرورحم وانت خیرالراحمین والسلام۔
نوٹ۔ یہ حضرت مسیح موعو دکا تعزیت نامہ ہے جوکہ مرحوم کی وفات کے بعد موصول ہوا۔ اللہ
تعالیٰ اسے عزیق رحمت کرے (آمین)
مرزا یعقوب بیگ ڈلہوزی ۳۵/۷/۲۸