(۱)احباب لودہانہ کے نام
لودہانہ کو تاریخ سلسلہ میں بہت بڑی اہمیت ہے اورخداتعالیٰ کو اس وحی میں جو حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام پر نازم ہوئی لودہانہ کاذکر ہے چنانچہ ۲۰ ؍فروری ۱۸۸۶ء کو جو اشتہار آپ نے مختلف اخبارات میںعلیحدہ شائع کیا اور ریاض ہندو پریس امرتسر میںطبع ہوا۔ اس میںارشاد ہوتاہے ۔
’’میں نے تیری تضرعات کوسنا اور تیری دعائوںکو قبولیت کی جگہ دی اور تیرے سفر کو (جوہوشیار پور اور لودہانہ کاسفر ہے ) تیرے لئے مبارک کردیا‘‘
اور یہی وہ مقام ہے جہاںحضرت اقدس نے با علام الٰہی سلسلہ بیعت شروع کیا چنانچہ ۴؍مارچ ۱۸۸۹ء کوجو اعلان آپ نے فرمایا کہ تاریخ ہذا سے ۲۴؍ مارچ ۱۸۸۹ء تک یہ عاجز لودہانہ محلہ جدید میںمقیم ہے اس عرصہ میںاگر کوئی صاحب آنا چاہیںتو لودہانہ میں۲۰ تاریخ کے بعد آجائیں ۔یہ مکان جہاںبیعت ہوئی حضرت منشی احمد خان رضی اللہ عنہ کے مکان کا ایک حصہ تھا اور اب وہاں دارالبیعت کے نام سے