کوئی بات جھوٹ کہنے پر مجبور نہیں کرتی اگر دین کی ترقی چاہتے ہو اور اس خاتم الانبیاء کے پیارے بننا چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی عزت حاصل کرنی چاہتے ہو تو اس مسیح موعود کا دامن پکڑو جو کہ اس آخری زمانہ کا امام ہے او راگر دنیا میں عزت اور آسودگی اور کشائش رزق چاہتے تو بھی اس مسیح موعود کے آگے تسلیم خم کرو۔ کیونکہ یہ سچی اطاعت کی راہ بتلاتا ہے او ریہ سکھاتا ہے کہ اپنے فرض منصبی کو پور اکرنا کس قدر ضروری ہے۔ والسلام مرز ا یعقوب بیگ ایل ایم۔ ایس اسسٹنٹ سرجن۔ از نافضلکا مرقومہ آخری اپریل ۱۹۰۵ء سیرت ایوب خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نمبر ۱/۱۹۸ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیزی مرزا ایوب بیگ صاحب و محبی عزیزی مرزا یعقوب بیگ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس وقت جو میں درد سراور موسمی تپ سے یک دفعہ سخت بیمار ہو گیا ہوں۔ مجھ کو تار ملی جس قدر میں عزیزی مرزا ایوب بیگ کی دعا میں مشغول ہوں۔ اس کا علم تو خدا تعالیٰ کو ہے۔ خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہر گز نا امید نہیں ہونا چاہئے۔ میں تو سخت بیماری میں بھی آنے سے فرق نہ کرتا لیکن میں تکلیف کی حالت میں ایسے عزیز کو دیکھ نہیں سکتا۔ میرا دل جلد صدمہ