جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلٰوۃ والسلام نے تین مکتوب لکھے تھے جن کو رسالہ مصباح نے الفضل ۳؍ نومبر ۱۹۴۳ء سے لے کر شائع کیا تھا مصباح نومبر ۱۳۴۳ء سے لے کر یہاں درج کئے جاتے ہیں۔ (عرفانی کبیر) ۱/۱۹۵ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم عزیزہ صدیقہ بیگم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تمارا خط پہنچا خدا تعالیٰ تم کو معہ تمام عزیزان کے خوش رکھے اور تمہیں عمر والا لڑکا عطا فرمائے آمین۔ بہتر ہو گا کہ جب خدا تعالیٰ موقعہ دے تو دو تین مہینے اس جگہ رہ جائیں۔ یہ تمہاری محبت اور اخلاص کی نشانی ہے کہ تم نے میری طرف خط لکھا۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع کرتی رہو میں تم پر بہت خوش ہوں۔ ہمیشہ نماز کی پابندی رکھیں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۱۳؍ جون ۹۷ء ۱۹۶ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تمہارا خط پہنچا۔ تمہارے اخلاص اور محبت سے بہت خوشی ہوئی۔ خدا تمہیں بہت خوش رکھے اور دنیا کی بلائوں