محل پر ہے کہ ان اماموں کے موافق ایک میں بھی ہوں او ر ان سے زیادہ بھی مجھ پر انعامات الٰہی ہیں جس کو آپ سمجھ نہیں سکتے اور نہ اس زمانے کی خلقت سمجھ سکتی ہے۔ اب اگر میں اس دعوے میں راستی پر نہیں ہوں تو میری طرف سے عام منادی ہے کہ شیعوں کے بزرگ لوگ میرے اشتہار کے موافق مباہلہ اور مقابلہ کے لئے آویں۔ بیشک اگر وہ آویں تو اللہ جل شانہ ان کی پردہ دری کرے گا اور اپنے بندے کی تائید میں وہ انوار دکھلائے گا جو ہمیشہ اپنے خادموں اور بندوں کے لئے دکھلاتا رہا ہے اس طریق سے آپ کرامات کو مشاہدہ کر سکتے ہیں اور آپ مقدرت رکھتے ہیں کہ کسی شیعہ کے مجتہد کو چار ہزار روپیہ دے کر میرے دروازہ پر بٹھاویں او رمقابلہ کرا ویں۔ تاسہ روی شو دہر کہ درو غش باشد۔ (۷) موافق شرائط مطلوبہ کے تحریری بیعت بھی ہو سکتی ہے اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے وقت صفا میسر آیا تو انشاء اللہ آپ صاحبان کے لئے دعا کروں گا۔ (والسلام علی من اتبع الہدی) خاکسار مرزا غلام احمد محترمہ صدیقہ بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ قریشی محمد عثمان صاحب کے نام تعارفی نوٹ قریشی محمد عثمان صاحب ایس ڈی۔ روسلسلہ کے پرانے مخلصین میں سے ہیں ان کی اہلیہ محترمہ مرحومہ کے خطوط کے