او رآفتوں سے بچائے آمین۔ ہمیشہ اپنی خیریت سے اطلاع دیتی رہو۔ تم اپنے میاں سے بڑھ کر اخلاص مند ثابت ہوئی ہو اور تمہارے خط میں بہت محبت اور اخلاص کی بو آتی ہے۔ میں تمہارے لئے دعا کرتا ہوں کہ تم ہمیشہ خوش رہو اور تمہارے بہت لڑکے ہوں اور خاتمہ بایخر ہو۔ آمین والسلام ’’مرزا غلام احمد ۔‘‘ ۳/۱۹۷ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تمہارا خط پہنچا۔ تمہارے اخلاص اور محبت سے مجھے تعجب آتا ہے کہ خدا نے اس قدر تمہیں سچی ارادت اور محبت سے حصہ دیا ہے اور تمہارے دل میں یقین بھر دیا ہے۔ خدا تمہیں خوش رکھے اور اولاد صالح عنایت کرے اور تمہیں موقعہ دے کہ د وتین مہینے تک اس جگہ رہ جائو۔ میں تم سے بہت خوش ہوں اور ایسی عورتیں میں نے بہت کم دیکھی ہیں جو اس قدر یقین اور اعتقاد رکھتی ہوں تمہارے دل میں محبت او راعتقاد رچا ہوتا ہے خد اتمہیں ہر ایک مصیبت سے بچائے اور تمہیں خوش رکھے۔ زیادہ خیریت۔ والسلام۔ خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مورخہ ۲۰؍ فروری ۰۸ء