چھوڑ دیا تو وہ عہد قائم نہیں رہتا پس صبر جیسی کوئی بھی چیز نہیں جس کی برکت سے بگڑے ہوئے کام درست ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ راضی ہو جاتا ہے سو خدا اتعالیٰ آپ کو ایسی توفیق دے کہ ان ہدایتوں پر آپ پابند رہیں۔ میرے نزدیک مناسب یہ ہے کہ قادیان آنے کا اس وقت آپ ارادہ کریں جب کہ مدراس میں کچھ اطمینان او رتسلی کی صورت نکل آوے میں آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں۔ صرف اس وقت کی دیر ہے جو آسمان پر مقرر ہے بے صبری سے اس پودے کو ضائع نہ کریں خدا مہربان ہو تو آخرہر ایک مہربان ہو جاتاہے ورنہ دنیا داروں کی مہربانی بھی ایک مکر ہوتا ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۶؍ جولائی ۱۹۰۵ء ۹۸/۱۹۲ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ اس بات کے سننے سے بہت خوشی ہوئی کہ آپ عنقریب تشریف لانا چاہتے ہیں۔ اس مسرت کا اندازہ نہیں ہو سکتا اس نا پائدار دنیا میں بڑا ہی خداتعالیٰ کا فضل سمجھنا چاہئے کہ جدائی کے بعد پھر ملاقات ہو میں دن رات کوشش کر رہا ہوں کہ جلد ترکتاب تریاق القلوب کو ختم کروں شاید ایک ماہ تک ختم ہو جائے اشتہار ۴؍ اکتوبر ۹۹ء آپ کی خدمت میں پہنچ گیا ہو گا۔ جس میں ضمیمہ جلسہ الودع بھی ہے خدا تعالیٰ اپنا فضل شامل حال رکھے اور جلد تر خیروعافیت سے آپ کو ملا دے نہایت خوشی بلکہ بے اندازہ خوشی ہوئی کہ آپ کی تشریف لانے کی بشارت سنی جزاکم اللہ خیرا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۱۸؍ اکتوبر ۱۸۹۹ء