حضرت سیٹھ عبٰد الرحمن مدراسی رضی اللہ عنہ کے نام
حضرت سیٹھ صاحب کے نام کے مکتوب اب جلد پنجم کے نمبر اوّل میں شائع ہوئے تھے۔ بعض مکتوب اس میں نہیں آسکے اور اب معلوم ہووے ہیں جو درج کئے جاتے ہیں جلد پنجم کے نمبر اوّل کا آخری نمبر مکتوبات ۹۴ تھا اس لئے اب سلسلہ شمارے کے علاوہ نمبر ۹۵ بھی دیا جارہا ہے۔
(عرفانی کبیر)
۹۵/۱۸۸۔ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ
السلام علیکم ور حمتہ اللہ وبرکاتہ۔ عنائت نامہ پہنچا مجھ کو اس بات سے خوشی ہوئی کہ برخلاف طبعیت کچی دنیا داروں کے جو ایک رنگ میں دہریہ ہوتے ہی۔ خداتعالیٰ نے آپ کو استقامت بخشی یہ بڑی نعمت ہے بشرطیکہ دوسرے لوازم اطاعت بھی ساتھ ہوں مجھے بہت کم اتفاق ہو ا ہو گا کہ آپ کے امر میں میں نے کبھی قسم کھائی ہو لیکن میں اس خدا ئے حی و قیوم کی قسم کھاتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ