تکملہ مکتوبات احمدیہ
تہمیدی نوٹ
مکتوبات احمدیہ کی جلد اوّل میں میر عباس علی صاحب کے نام مکتوبات شائع ہووے اورجلد دوم میں وہ مکتوبات جو حضور نے ہندوآریہ برہمو مذاہب کے لیڈروں کے نام لکھے ہیں اور جلد سوم میں جو عیسائی پادریوں کے نام تھے اور جلد چہارم کے پہلے نمبر میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے نام اور پانچویں جلد کے چار نمبروں میں اپنے مخلص خدام اور احباب سلسلہ کے نام ان نمبروں میں مخصوص بزرگوں کے نام خطوط ہیں۔ اس پانچویں نمبر میں مختلف احباب کے نام۔ سلسلہ میں ایک یا دو دنمبر اور بھی ہوں گے۔
ہر نمبر میں ایک باب تکملہ مکتوبات کا بھی رہے گا۔ اس میں وہ مکتوبات درج ہوتے رہے گے جو پہلے نمبروں میں کسی بزرگ کے نام مکتوبات میں رہ گئے تھے اور اب ملے ہی۔ اس میں یہ امر مد نظر رہے گا کہ سلسلہ نمبر شمارہ کے علاوہ شائع شدہ نمبر کا سلسلہ بھی تحت میں دیا جائے گا۔
انشاء اللہ العزیز ۔
(عرفانی کیبر)