اندر رکھتا ہو۔ اس کے لئے در حقیقت ان خیالات مسفلیہ کی پیروی کرنا ضروری نہیں یہ سچ ہے کہ عمر نا پائد اور اس جگہ کی صحبت از بس غنیمت ہے اور بہرحال خدا تعالیٰ رازق ہے۔ زیادہ سے زیادہ اگر یہ فرض کر لیں کہ کسی دن میگزین کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل کا سلسلہ بند نہیں ہو سکتا۔
چواز راہ حکمت بہ بند دورے
کشاید بفضل و کرم دیگرے
آپ کے صدق و ثبات پر نظر کر کے میری رائے یہی ہے کہ آپ توکل علی اللہ اس نوکری کو لعنت بھیجیں او راس صحبت کو غنیمت سمجھیں اور بالفعل (…) روپیہ قناعت کریں۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
۴؍دسمبر ۱۹۰۳ء