تک بھی اگر فضل ایزوی شامل ہو تو پہنچ سکے گا۔ بلکہ رفقاء احبا بھی اس کے اثر سے خالی نہ رہیں گے۔
سردست بھائیوں کے لڑکے جو۹-۱۰ کے قریب ہیں۔ میری اس جگہ رہائش کے توسل سے اس جگہ دارالامان کے سکول میں آکر داخل ہو جاویں گے اور اس جگہ تعلیم پاویں گے۔ ان کا یہاں آنا صرف میری یہاں کی رہائش سے وابستہ ہے اور میرے اور ان کے تعلق سے دیگر معتلقین کی آمدورفت شروع ہو جائے گی جو بفضلہ تعالیٰ ان کی ہدایت و فیض یابی کا باعث ہوتی جائے گی اور اس کا تعلق سے کیا عجب ہے کہ اس نواح کے اور بھی بہت سے لڑکے اس جگہ آکر تعلیم پاویں کیونکہ ابتداء میں صرف تحریک چاہئے۔ پھر پیچھے خود بخود کا مرحل پڑتا ہے۔ اس وقت تک کوئی ذریعہ تحریک کااس طرف پیدا نہیں ہوا۔ اپنی جانب سے تو کوشش ہے۔ آگے اس کوشش میں خود اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔ اس طرف کی مہر شاہی دام تزویز کا اثر اسی طرح سے انشاء اللہ تعالیٰ مٹے گا جب تک طلباء و دیگر لوگ اس جگہ کی آمدورفت کے ذریعے سے تبدیلی خیالات نہ کریں اور یہاں کے روحانی خیالات سے موثر و منور نہ ہوںتب تک مہر شاہی مزورانہ طلسمات کا زنگ ان کے زنگ آلودہ دلوں میں محو و زایل نہیں ہو سکتا۔ اللہ کرے کوئی ایسی ہی سبیل پید اہو۔ مہر شاہی بت ان کے دلوں کے مندروں سے ٹوٹ جائے۔ آمین ثم آمین۔
۸۔ باقی رہا معاملہ ابتلاء۔ ابتلائوں سے بچانا بھی اسی ذات مقدس کا کام ہے اور اسی سے ہر وقت دعا ہے کہ مخص اپنے فضل و کرم سے ہر مصیبت و ابتلاء سے محفوظ نامون کہے۔