حضرت چودھری الہ داد خان صاحب رضی اللہ عنہ کے نام تعارفی نوٹ
چودھری الہ داد خاں صاحب ضلع شاہ پور کے باشندے تھے۔ وہ (…) ماہوار کی سرکاری ملازمت ترک کر کے قادیان ہجرت کر کے آگئے تھے اور ریویو میں کام کرنے لگے جہاں ا ن کو (…)ماہانہ ملتے تھے۔ یہ بہت بڑی قربانی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اسے قبول فرمایا اور آخر وہ یہاں ہی فوت ہو گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ان کے ایثار قربانی اور دینی خدمات کے زیر نظر مقبرہ بہشتی میں دفن کرنے اجازت دی اور جنازہ پڑھا۔
چودہری صاحب کے نام جومکتوب ہے اس کی حقیقت سمجھنے کے لئے خود چودہری صاحب مرحوم کا خط بھی میں نے درج کر دینا مناسب سمجھا۔ چودھری صاحب بہت ہر دلعزیز خوش اور جماعت کے نوجوان کی تربیت و تبلیغ کا خاص جوش رکھتے تھے لوگ ان کو امین سمجھ کر اپنی امانتیں بھی ان کے پاس رکھتے تھے اور بعض احباب ان کو امین الملتہ بھی کہا کرتے تھے بڑی خوبیوں کے بزرگ تھے۔ جو ان سال فوت ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین
(عرفانی کبیر)