۷/۱۸۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی محبی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا خط پہنچا۔ افسوس کہ آپ پھر معطل اور بے کار ہیں۔ میں انشاء اللہ العزیز آپ کے لئے دعا کروں گا اور ظاہری سعی و کوشش آپ کرتے رہیں اور التزام نماز اور توبہ واستغفار ضروریات ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور کرے اور وہ ہر ایک بات پر قادر ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲؍ جولائی ۱۸۹۲ء حضرت مولوی عبدالقادر صاحب لودہانوی رضی اللہ عنہ کے نام تعارفی نوٹ حضرت مولوی عبدالقادر صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے براہین احمدیہ کے زمانے سے عقیدے واردات رکھتے تھے اور قدیم طرز کے علماء میں سے ایک ایسے بزرگ تھے جو سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے باوجود قدیم وضع کے عالم