۵/۱۸۰ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی مشفقی محبی اخویم سلمہ۔ اسلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ۔ آپ کا خط پہنچا۔ تسلی رکھیں۔ انشاء اللہ العزیز میں آپ کے لئے دعا کروں گا۔ مشکلے نیت کہ آساں نشود استغفار کا ورد رکھیں او رمجھ کو اپنے حالات سے خبر دیتے رہیں۔ میں لودہانہ میں اسی مکان میں ہوں۔ والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانہ ۲۳؍ اگست ۱۸۹۱ء ۶/۱۸۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی او رمیں بھی علیل رہا ہوں۔ اب بفضلہ تعالیٰ آرام ہے۔ آپ بوجہ تعلق ملازمت معذور رہیں کچھ معلوم نہیں کہ کب آپ کی ملاقات ہو۔ ہمیشہ اپنی خیروعافیت سے مطلع ومسرور کرتے رہیں۔ زیادہ خیریت والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۳؍ دسمبر ۱۸۹۱ء