۳/۱۷۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا مہربانی نامہ پہنچا۔ آپ کے ترودات بہت طول پذیر ہو گئے۔ خد اتعالیٰ رہائی بخشے۔ شاید ایک ہفتہ ہوا۔ میں نے آپ کو خواب میں دیکھا۔ گویا آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کیا کروں تو میں نے آپ کو یہ کہا کہ۔ خدا سے ڈر پھر جو چاہے کر۔
سو آپ تقوے اخیتار کریں۔ اللہ جلشانہ آپ کوئی راہ پید اکردے گا۔
والسلام
غلام احمد از لدھیانہ محلہ گنج
(۱۸؍ مارچ ۱۸۹۱ء)
(نوٹ از ناقل ) اس خط کے بائیں طرف اوپر کے حصہ میں مندرجہ ذیل عبارت بھی لکھی ہوئی ہے۔
از طرف عاجز حامد علی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ الہامی الفاظ جس روز آپ کا خط پہنچا۔ اسی روز معلوم ہوئے۔ ‘‘
۴/۱۷۹ بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی
مشفقی اخویم میاں فتح محمد صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا شفقت نامہ لودہانہ میں مجھ کو ملا آپ کی بیماری کی وجہ سے بہت تردد ہوا۔ آپ کے لئے دعا کی گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت جلد شفا بخشے۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از لودھیانہ
۱۸؍ جولائی ۱۸۹۱ء