۱/۱۷۶ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ فتح محمد حصول بشارت کے لئے دو رکعت نماز وقت عشاء پڑھ کر اکتالیس دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھے او راس کے اوّل و آخر گیارہ دفعہ دور شریف پڑھے اور اپنے مقصد کے لئے دعا کر کے او ربقیہ رات باوضو سو رہے۔ جس دن سے شروع کریں۔ اسی دن سے ختم کریں۔ انشاء اللہ العزیز وہ امر جس میں خیر او ربرکت ہے۔ حالت منام میں ظاہر ہو گا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۹؍مارچ ۱۸۹۰ء باباعث ضعف و علالت فتح محمد کی طرف خط نہیں لکھا گیا۔ (پتہ) بمقام جمون دارالریاست۔ مکرمی اخویم حکیم نورا لدین صاحب ملازم و معالج ریاست‘‘ ۲/۱۷۷ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خط پہنچا چونکہ اکثر اوقات طبعت ضعف رہتی ہے اس لئے خط کے جواب میں تاخیر ہوئی ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے مطلع کرتے رہیں والسلام غلام احمد عفی عنہ ۱۶؍ ستمبر ۱۸۹۰ء بمقام لدھیانہ اقبال گنج۔‘‘