بنا پر اب کتاب تعارف میں انشاء اللہ خدا کے فضل سے خاکسار لکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ حضرت میر صاحب کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہے کہ ……حضرت نانا جان رضی اللہ عنہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے عزت صہر حاصل تھی۔ حضرت میر صاحب کو حضرت خلیفۃ المسیح ثانی (جو المصلح الموعود اور میثل مسیح بھی ہیں ) سے یہ نسبت خدا کے فضل سے حاصل ہے۔ حضرت میر صاحب کے نام کے مکتوبات ان کی روایات کے سلسلے میں سیرۃ المہدی میں درج ہوئے ہیں اسی سے لے کر معہ ان روایات کے جن کے تحت وہ درج ہوئے ہیں اور حضرت مخدومی مرزابشیر احمد سلمہ اللہ الاحد کے نوٹ کے ساتھ درج کر رہا ہوں۔ (عرفانی کبیر)