تعارفی نوٹ
حضرت مخدومی ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب جماعت احمدیہ میں ایک خاص مقام رفیع رکھتے ہیں۔ اپنے علم و فضل و طہارت اخلاص فاصلہ کے لحاظ سے اور اس نسبت کی وجہ سے جو ان کوحضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ہے آپ حضرت ام المومینین (تمنا اللہ بطول حیا تہا) کے حقیقی بھائی ہیں ان کی تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نظر کیمیا اثر کے نیچے ہوئی ہے میں حضرت میر صاحب کو جماعت احمدیہ کے صوفی منش بزرگوں میں سب سے بلند قیام پر دیکھتا ہوں وہ روحانیت سے سر شار اور قرب الٰہی کے لئے بیتاب قلب رکھتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے متعلق روایات کے سلسلے میں اہل بیت کی روایات کو مستثنی کر کے آپ کا مقام ہی بلند ہے اور میں تو ان کو بھی اہل بیت میں داخل سمجھتا ہوں ان کی بیان کردہ روایات نہایت صاف اور صحیح ہیں انہوں نے چوتھائی صدی کا زمانہ حضرت اقدس کے ساتھ گزارہ ہے وہ خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کا ایک نشان ہیں اور میں ان کو آیت اللہ یقین کرتا ہوں ان کی زندگی اور ان کاڈاکٹر ہونا یہ سب ایک پیشگوئی کا نتیجہ ہے حضرت میر صاحب کا تذکرہ تفصیل سے مرحوم عرفانی صغیر لکھنا چاہتے تھے ان کے نوٹوں کی