ہر طرح سے خیریت ہے۔ والسلام مرزا غلام احمد عفے عنہ ۲۹؍جولائی ۱۹۰۶ء ۹/۱۶۷ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ اور نیز مبلغ پچاس روپیہ معہ اس کے جو منظوری آئی۔ پہنچ کر بہت خوشی ہوئی خدا تعالیٰ آپ کو یہ ترقی مبارک کرے اور آپ کی آسائش اور عمر میں برکت دے اور آفات سے بچا وے۔ آمین باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام مرز اغلام احمد عفی عنہ از قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۶ء ۱۰/۱۶۸ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا۔ میں انشاء اللہ تعالیٰ کار معلوم میں دعا کروں گا۔ خدا تعالیٰ آپ کی دعا منظو رفرمائے آمین (…) روپے پہنچ گئے۔ باقی سب خیریت والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ۹؍ نومبر ۱۹۰۶ء