پہنچ گئے ہیں۔ مگر سخت ترش تھے۔ اس لئے ا ن کا اچار ڈال دیا۔ کسی دوسرے پھل کی تلاش رکھیں جو اس ملک میں نہ ہوتا ہو اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا رہوں گا۔ اب میری طبیعت بہ نسبت سابق رو بہ صحت ہے۔ مگر چل نہیں سکتا چلنے سے سخت درد ہوتی ہے۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ۷/۱۶۵ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ کئی روز کاآپ کاخط آیا ہوا تھا۔ میں بیمار رہا۔ جو اب نہیں لکھ سکا۔ جہاں تک ممکن ہے۔ دعا توجہ سے کی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام مرز اغلام احمد عفی عنہ ۱۰؍جولائی ۱۹۰۶ء ۸/۱۶۶ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں آپ کے خط کا باباعث علالت طبع جلد جواب نہیں دے سکا۔ دعا بہت کی گئی۔ امید ہے اپنے حالات خیریت سے مطلع فرمائیں گے۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک وقت میں محفوظ رکھے۔ باقی اس جگہ بفضلہ تعالیٰ