۵/۱۶۳ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ بدر یافت خیرو عافیت خوشی ہوئی اور اس سے پہلے مبلغ ایک سو روپیہ ایک دفعہ اور مبلغ پچاس روپیہ (پھر) آپ کے مرسلہ پہنچے اور مبلغ آٹھ روپے کی نسبت مجھ کو یا د نہیں۔ شاید پہنچے ہیں۔ ان کاحال دریافت کر کے لکھوں گا۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ میں آپ کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔ خدا تعالیٰ روکوں کو درمیان سے اٹھا دے۔ سنا گیا ہے کہ کشمیر میں طاعون ہے معلوم نہیں۔ یہ خبر کہاں تک صحیح ہے۔ مکرر یہ کہ آج ۱۹؍مارچ ۱۹۰۶ء کو مبلغ آٹھ روپے کا منی آرڈر پہنچ گیا۔ اسی وقت پہنچا ہے۔ انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں گا۔ خدا تعالیٰ حاسدوں سے محفوظ رکھے۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱۹؍مارچ ۱۹۰۶ء ۶/۱۶۴ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ۳۱؍ جون ۱۹۰۶ء محبی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کے دو عنایت نامہ پہنچے میں باباعث بیماری نقرس اور تکلیف درد جو اب نہیں لکھ سکا۔ گلاس